آپ میں سے اکثر نے کلوننگ کا لفظ لازمی سنا ہوگا اور اکثر آپ کے ذہن میں آیا بھی ہوگا کہ یہ کلوننگ دراصل کیا چیز ہے۔ کلوننگ سے مراد ہے ایک جاندار کی اسی جیسی کاپیاں تیار کرنا۔ آپ میں سے اکثر دوستوں نے ہم شکل جڑواں بھائی یا بہنیں دیکھی ہوں گی۔ ہم شکل جڑواں کو ہم ایک دوسرے کے قدرتی کلون بھی کہہ سکتے ہیں۔ سائنس دان لیبارٹری میں بہت سے جانوروں کی کلوننگ کرچکے ہیں۔ لیکن کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ انسان کی کلوننگ میں سائنس کہاں تک پہنچی ہے۔ اس وڈیو میں میں آپ کو کلوننگ کے طریقہ کار اور انسانوں کی کلوننگ کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بتائوں گا۔